Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

بھی بیان ہوں گی،ماہِ رَبیعُ الْآخِر  کو کس طرح گزارنا چاہئے،بزرگانِ دین  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہم نے اس مہینے کی مناسبت سے کِن کِن عبادات کا ذکر فرمایا ہے، یہ بھی سنیں گے۔آخر میں اِنْ شَآءَاللہ ماہِ رَبیعُ الْآخِر اور حضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی نسبت سے گیارہویں کی تعریف اور برکتیں بھی بیان کی جائیں گی،اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اَہم نِکات (Points)ہم سنیں گے۔

       اللہ کرے کہ ہم اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ پورابیان سننےمیں کامیاب ہو جائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اُمُّ الْمُؤمنین حضرت زینب بنتِ خزیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا

       اےعاشقانِ رسول! ماہِ رَبیعُ الْآخِر وہ عظیم مہینا ہے جس کی 4 تاریخ  کواُمُّ المؤمنین حضرتِ زینب بنتِ خزیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا یومِ وصال ہے،آئیے!اسی مناسبت سے آپ کی پاکیزہ سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

٭آپرَضِیَ اللہُ عَنْہا کا نام زینب ہے۔(تہذیب اللغہ، ۱۳/۲۳۰)٭آپ کے والد خُزَیمہ بن حارث ہیں۔٭آپ نے حضرت عبدُاللہ بن جحشرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی شہادت کے بعد حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زوجیت کا  شرف پایا اور اُمُّ المُؤ منین یعنی مومنوں کی ماں کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئیں۔ (طبقات ابن سعد،۸/۹۱)٭آپ نہایت سخی تھیں،٭آپ یتیموں،مسکینوں کے ساتھ مہربانی اور شفقت کے ساتھ پیش آنے اور انہیں کثرت سے کھانا کھلانے  کے باعث اُمُّ الْمَسَاکِیْن یعنی مسکینوں کی ماں کے لقب سےمشہور ہوگئیں تھیں۔٭آپ کا وصال پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ