Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

مراد ہے یعنی اگر کسی نے فرائض ناقص طریقہ سے ادا کئے ہوں گے تو وہ کمی نوافل سے پوری کردی جائے گی۔یہ مطلب نہیں کہ وہ بندہ فرض نماز نہ پڑھے نفل پڑھتا رہے اور وہاں نفل فرض بن جائیں۔(مرآۃ المناجیح،۲/۳۰۷)

مدنی مذاکروں  کی ترغیب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اگرہم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں گے تو نوافل ادا کرنا، نفل روزے رکھنا، علمِ دین سیکھنا اور خود کو ہمیشہ عبادت میں مصروف رکھنا ہمارے لیے آسان ہوجائے گا۔ ابھی ہم نے ماہِ رَبیعُ الْآخِر میں ادا کرنے والے نوافل و عبادت سے متعلق سُنا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اس ماہ کے پہلے11 دنوں میں نمازِ عشا کے بعد مدنی چینل پرامیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاَتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مقبولِ عام سلسلہ مدنی مذاکرہ براہِ راست(Live)نشر کیا جاتا ہے۔ جس میں شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت حضرت ِ علّامہ محمد الیاس عطّار قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سوالات کے جوابات کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے سے متعلق  رہنمائی فرماتے ہیں۔تمام عاشقانِ رسول خودبھی یہ مدنی مذاکرے دیکھنے/ سُننے  اوردُوسروں کو بھی ان کی ترغیب دِلانے کی نیت فرمائیں۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” ہفتہ وارمَدَنی مُذاکَرہ“

             یاد رہے!ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام ”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“بھی ہے جو ہر ہفتے کو مدنی چینل پر براہِ راست(Live)نشر ہوتا ہے۔اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں، ٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic knowledge) کے