Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

            بہارِ شریعت کے مُصَنِّف حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی گیارہویں تاریخ بلکہ ہر مہینے کی گیارہویں کو حُضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی فاتحہ دلائی جاتی ہے، یہ بھی ایصالِ ثواب کی ایک صورت ہے بلکہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی جب کبھی فاتحہ ہوتی ہے کسی تاریخ میں ہو،عوام اسے گیارہویں  کی فاتحہ بولتے ہیں۔(بہارِ شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۶۴۴           )

            حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:عام مسلمان رَبیعُ الْآخِر شریف میں گیارہویں شریف ،حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مجلسیں کرتے ہیں، جس میں حضرت  غوثِ پاک کے حالات پڑھ کر سامعین کو سناتے ہیں اور بعدِ فاتحہ تقسیمِ شیرینی کرتے ہیں یا مسلمانوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔ )اسلامی زندگی،ص۷۱ (

گیارہویں شریف کی برکت

            حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اس مہینے میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حضور غوثِ پاک سر کارِ بغداد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی فاتحہ کرے۔ سال بھر تک بہت بر کت رہے گی۔

(اسلامی زندگی،ص۱۳۳)

گیارہویں شریف ایصالِ ثواب  کی ایک صورت ہے ،اس کی مزیدمعلومات حاصل کرنا چاہیں توامیرِ اہلسنّت کے رِ سالے"فاتحہ  اوراِیصالِ ثواب کا طریقہ"کامطالعہ کیجئے۔

روزی میں برکت کا نسخہ

            امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:تاجر اپنی روزانہ کی بِکری(Sale)کا ایک فیصد جبکہ تنخواہ پانے والا اپنی ہرتنخواہ کی رقم سے کم ازکم دوفیصد نکالے اورماہانہ گیارہویں شریف کی نیازکرے تو اِنْ شَآءَاللہ اُس کی روزی میں بَرَکت ہوگی۔(اگرگھر میں