Faizan Rabi-ul-Akhir

Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

جس کا پھل اَنار سے چھوٹا اور سَیب سے بڑا ہوگا۔وہ(موم سے الگ نہ کئے ہوئے)شہد جیسا میٹھا اور(موم سے الگ کئے ہوئے خالص شہد کی طرح) خوش ذائِقہ ہو گا۔اللہ پاک قیامت کے دن روزہ دار کو اس دَرَخْت کا پھل کِھلا ئے گا۔(طبرانی کبیر ج۱۸ص۳۶۶حدیث۹۳۵)

                (2)ارشاد فرمایا:روزہ دار کا ہر بال اس کے لئے تسبیح کرتا ہے،قیامت کے دن عَرش کے نیچے روزے داروں کے لئے مَوتیوں اور جَواہِرسے جَڑا ہواسونے کا ایسادستر خوان بچھایا جائے گاجو اِحاطۂ دُنیا کے برابر ہوگا، اِس پر قسم قسم کے جنّتی کھانے ،مَشروب اور پھل فروٹ ہوں گے وہ کھائیں پئیں گے اور عیش وعشرت میں ہوں گے حالانکہ لوگ سخت حساب میں ہو ں گے۔(فردوس الاخبار، ۵/۴۹۰، حدیث:۸۸۵۳)

(3)ارشاد فرمایا:قِیامت کے دن روزے دار قبروں سے نکلیں گے تو وہ روزے کی بُو سے پہچانے جائیں گے اور پانی کے کُوزے (یعنی پیالے)ہوں گے جن پر مشک سے مُہر ہو گی انہیں کہا جائے گا کھاؤ کل تم بھوکے تھے، پیو کل تم پیاسے تھے، آرام کرو کل تم تھکے ہوئے تھے تو وہ کھائیں گے اور آرام کریں گے حالانکہ لوگ حساب کی تکلیف اور پیاس میں مُبْتَلا ہوں گے۔ (کنزالعمال، ۸/۳۱۳، حدیث:۲۳۶۳۹ )

روزہ داروں کے واسطے واللہ

مغفرت کی نوید ہوتی ہے

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۷۰۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی برکات کو پانے کے لئے جس طرح نفل روزے رکھنا باعثِ سعادت ہے ،اسی طرح نفل نمازوں کے ذریعے بھی اس مہینے کی برکتیں