Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

مدیْنۂ مُنَوَّرَہ کی14خُصوصیات

(1)زمین کا کوئی ایساشہر نہیں جس کے مبارَک نام اتنے زیادہ ہوں جتنےمدینے شریف کے ہیں، حتّٰی  کہ بعض عُلما ئے کرام نے اس کے100نام تحریرفرمائے ہیں۔(2)مدیْنۂ پاک ایسا پاکیزہ شہر ہے جس کی مَحَبَّت اوریادمیں دنیا میں سب سے زیادہ زبانوں اور  تعداد میں قصیدے لکھے گئے، لکھے جارہے اور لکھے جاتے رہیں گے۔(3)پیارےنبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کی طرف ہجرت کی اور یہیں تشریف فرما رہے۔(4)اللہ پاک نے اِس کانام طابہ رکھا۔(5)محترم نبی صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب سفر سے واپَس تشریف لاتے تومدینے شریف کے قریب پہنچ کر اس سے مَحَبَّت اورشوق کی وجہ سے اپنی سُواری تیزکردیتے۔(6)مدینے شریف میں آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارَک دل سُکون پاتا۔(7) یہاں کی دھول مٹی اپنے چہرۂ انور سے صاف نہ فرماتے اور صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کو بھی اس سے مَنْع فرماتے اور ارشاد فرماتے:خاکِ مدینہ میں شفا ہے۔(جذب القلوب،ص۲۲)(8)جب کوئی مسلمان زیارت کی نِیَّت سے مدینے شریف آتا ہے تو فِرِشتے رَحْمت کے تحفوں سے اُس کا استِقبال کرتے ہیں۔(جذب القلوب،ص۲۱۱)(9)رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مدینے شریف میں مرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔(10)یہاں مرنے والے کی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ شَفاعت فرمائیں گے۔(11) جو وُضو کرکے آئے اورمسجِدِنَبَوِی شریف میں نَماز ادا کرے اسے حج کا ثواب ملتا ہے۔(12)حُجرہ ٔمبارَکہ اور مِنبرِ پاک کے درمیان کی جگہ جنّت کے باغوں میں سے ایک باغ (یعنی جنّت کی کیاری)ہے۔(13) مسجِدِنَبَوِی شریف میں ایک نمازپڑھنا پچاس ہزار(50,000)نمازوں کے برابر ہے۔( ابن ماجہ،۲ /۱۷۶، حدیث: ۱۴۱۳)(14)مدینے شریف کی سرزمین پر مزارِ مصطَفٰے ہے جہاں صبح و شام ستّر،ستّر ہزار (70,000)فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔(عاشقانِ رسول کی130حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں،ص۲۵۹تا ۲۶۲