Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

مجلس مَدَنی مُذاکرہ

اےعاشقانِ اولیا!آپ نے سنا کہ مَدَنی مذاکرہ سُننے سے کیسی کیسی برکتیں ملتی ہیں،لہٰذا سُستی بھگائیے اور اپنے کام کاج سے وَقْت نکال کر پابندی کیساتھ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ سُننے کی عادت بنائیے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش 107شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ “بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِاہلسُنَّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے’’عِلْم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے،جن کے حُصُول کا ذَرِیْعہ سُوال ہے۔‘‘کے قَول کو عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع فرمایا ہے،جسے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں”مَدَنی مُذاکرہ“کہا جاتا ہے۔ عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال،فضائل و مَنَاقِب،شریعت و طریقت،تاریخ وسیرت، سائنس و طِبّ،اَخلاقیات و اِسلامی معلومات،معاشی،مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات(Topics)کے بارے میں مختلف سُوالات کرتے ہیں اور امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اُنہیں حکمت سے بھرپور اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے  ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ“کے تحت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ  اورعِلْم و حکمت سے بھرپور جوابات کی خُوشبو سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے اِن مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رِسالوں اور میموری کارڈز(Memory Cards)کی صُورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اللہ کریم مجلس مَدَنی مذاکرہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد