Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

پرہیزگاروں سے اُتروائیں۔(فتاویٰ ہندیۃ،۱/۱۶۶)٭عَورَت کی میِّت کو اُتارنے سے لے کر تختے لگانے تک کسی کپڑے سے چُھپائے رکھیں۔٭قَبْر میں اُتارتے وَقْت یہ دُعا پڑھیں:بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ  رَسُوْلِ اللہ۔(  تنویر الابصار،۳/۱۶۶)٭مَیِّت کو سیدھی کروٹ پر لِٹائیں اور  اُس کا  مُنہ قبلے کی طرف کر دیں اورکفن کی بندِش کھول دیں کہ  اب ضَرورت نہیں ،نہ کھولی تو بھی حَرَج نہیں۔(فتاویٰ ہندیۃ،۱/۱۶۶،جوہرہ،ص۱۴۰)٭کفن کی گرہ کھولنے والا یہ دُعا پڑھے:اَللّٰہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ یعنی اے اللہ  پاک!ہمیں اِس کےثواب سےمحروم نہ کر اور ہمیں اِس کے بعد فتنے میں نہ ڈال۔(حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح ص۶۰۹)

( اعلان )

قبر و دفن کے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا:جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)اِس دُرُود شریف کو پابندی