Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

ہوتاہے،مثلاً مُحَرَّمُ الْحَرَام کے10مَدَنی  مذاکرے،ماہِربیعُ الاوّل(بارہویں شریف) کے 12 مَدَنی مذاکرے،ماہِربیعُ الاخر(گیارہویں شریف)کے11مَدَنی مذاکرے،ماہِ رَمَضان میں روزانہ2مَدَنی مذاکرے،ماہِ ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرام کے10 مَدَنی  مذاکرے وغیرہ۔

12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مَدَنی کام”ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیےمکتبۃ المدینہ کے رِسالے”ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ“کا مطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی، بالخصوص ہفتہ وارمَدَنی مذاکرہ کی مجالس کے نگران و اراکین تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ پر دَستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے بھی پڑھا جاسکتاہے۔

آئیے!تَرغِیْب کے لئے ایک مَدَنی بَہار سُنئےاور پابندی کے ساتھ مَدَنی مذاکرے میں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے، چنانچہ

 گناہوں سے توبہ کر لی!

       واہ کینٹ(پنجاب پاکستان )کےایک اسلامی بھائی معاشرے کے دیگر  نوجوانوں کی طرح کئی اَخلاقی بُرائیوں میں مُبْتَلاتھے۔مثلاًفلمیں ڈرامےدیکھنا،کھیل کُود میں وَقْت بربادکرنا،موبائل اور انٹر نیٹ میں وَقْت ضائع کرنا ان کا پسندیدہ کام تھا۔ ایک دن  انہیں مَدَنی چینل  پر مَدَنی مذاکرہ دیکھنےکی سعادت نصیب ہوئی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مَدَنی مذاکرہ  دیکھنے اور سُننے کی بَرَکت سے انہیں کافی سُکون ملا اور  انہوں نے اپنے پچھلے تمام گناہوں سےتوبہ کرلی،فرائض و واجبات پر عمل کرنے میں مشغول ہوگئے اور چہرے پر ایک مُٹھی داڑھی سجالی ہے۔اللہ کریم  کا مزید کرم یہ ہواکہ والِدَین نے خوشی سے اُنہیں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمَدَنی کاموں کےلئے ’’وقفِ مدینہ‘‘ کر دیا۔