Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

مدینۂ طیبہ کے بابَرَکت مقامات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کا مرکزیعنی میٹھا میٹھا مدینہ سارے کا سارا نوروالاہے اور آج بھی وہاں مختلف دلکش مساجد اور مُقَدَّس مقامات اپنی برکتیں لُٹارہے ہیں۔مشہور مُحَدِّث حضرت علّامہ شَیْخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہْلَویرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نےعشق ومَستی میں ڈُوب کرکتنی پیاری بات کہی ہےکہ دل کی نظر رکھنے والے یہ جانتے ہیں کہ مکّے مدینے کےپہاڑوں اور وادِیوں میں کس قَدر نورانیّت ظاہِر ہو رہی ہے !بے شک اِس کا سبب یِہی ہے کہ اِن تمام جگہوں(Places)میں کوئی بھی ایسا ذرّہ نہیں جس پرنَظرِ مُبارَک نہ پڑی ہو اور وہ دیدارِمُصْطَفٰے سے فیضیاب نہ ہوا ہو۔(جذب القلوب ص۱۴۸ )

آئیے!بَرَکت حاصل کرنےکے لئے مدینۂ پاک کی چند مساجد اورمحترم و برکت والے مقامات کا مُخْتَصرذِکر سُنتےہیں۔

(1)مسجدِ قُبا شریف

       مدینۂ پاک سےتقریباً3 کلومیٹرجُنوب مغرِب کی طرف”قُبا“نامی ایک قَدیمی گاؤں ہے،جہاں یہ بَرَکت والی مسجِد(یعنی مسجدِ قُبا) بنی ہوئی ہے،قرآنِ کریم اور اَحادیثِ مبارَکہ میں اِس مسجد کےفضائل نہایت اِہتِمام سے بَیان فرمائے گئے ہیں۔مسجِدنَبَوِی شریف سے درمِیانی چال سےچل کرتقریباً 40 مِنَٹ میں عاشقانِ رسول مسجِدِقُبا پہنچ سکتےہیں۔حُضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر ہفتے کوکبھی  پَیدل تو کبھی سُواری پرمسجِد قُباتشریف لےجاتے تھے۔( بُخاری،۱/ ۴۰۲ ،حدیث: ۱۱۹۳)

                             آئیے!مسجد ِقُبا میں حاضِر ہوکر نماز  پڑھنے کے فضائل پر مُشْتَمِل2فرامینِ  مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے،چنانچہ

مسجدِ قُبامیں  نماز پڑھنے کے فضائل