Book Name:Madinah Kay Fazail Ma Yaad-e-Madinah

شہادت کی دُعا“یادکروائی جائےگی۔دُعایہ ہے:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی شَھَادَۃً فِیْ سَبِیْلِكَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ  وَسَلَّمَ

(بخاری،کتاب فضائل المدینۃ،باب کراھیۃ النبی… الخ،۱/۶۲۲،حدیث:۱۸۹۰)

یعنی اے اللہ پاک!مجھے اپنی راہ میں   شہادت اور اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہر میں   موت عطا فرما۔

(فیضان فاروقِ اعظم،۱/۲۸۲)

٭اجتماعی غور وفکر کا طریقہ(72نیک بننے کے طریقے(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!72نیک بننے کے طریقے کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی نیک بننے کے طریقے کےرِسالےسےآج غور وفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن طریقوں پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک بننے کےطریقہ پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنےنیک بننے کے طریقوں پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن نیک بننے کےطریقوں پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاََ آج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

(7) 72نیک بننے کے طریقے کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاََخوفِ خدا، تقویٰ، اخلاقیات کی درستی،مَدَنی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔