Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

ڈالنےسے توبہ کیجئے،جھوٹی قَسمیں کھانے سے توبہ کیجئے،خود کُشی کے بُرے اِرادے سے توبہ کیجئے، دکھلاوا کرنے سے توبہ کیجئے،بغیرشرعی عُذر کے رِشتہ داریاں ختم کرنے سے توبہ کیجئے،چُغلی سے توبہ کیجئے،مُسلمانوں کو تکلیف دینے سے توبہ کیجئے،کسی کی زمین و جائیداد پر ناجائزقبضہ کرنے سے توبہ کیجئے، ناحق جھگڑنے سے توبہ کیجئے،ماپ تول میں کمی کرنے سے توبہ کیجئے،جُوا کھیلنے سے توبہ کیجئے۔

       اللہ پاک کے فرائض کو ادا کرکے بخشش کی طرف بڑھیے،جنّت کی طرف بڑھئے،فرض نمازوں کی ادائیگی کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،فرض روزے رکھ کر جنّت کی طرف بڑھئے،فرض حج ادا کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،اچھی اچھی نیّتیں کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،صبح و شام اللہ پاک کا ذِکرکرکے جنّت کی طرف بڑھئے،تِلاوتِ قرآن کواپنا معمول بناکر جنّت کی طرف بڑھئے،دُرودِپاک کی کثرت کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری سُنّتوں پرعمل کرکے جنّت کی طرف بڑھئے،اپنے ہرعمل میں اِخلاص پیداکرنے کی کوشش کیجئے۔

پارہ 5سُوْرَۃُ النِّسآءکی آیت نمبر 124 میں اِرْشادہوتا ہے:

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا(۱۲۴) (پ ۵،النساء:۱۲۴)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اور جو کوئی مرد ہو یا عورت اچھے عمل کرے اور وہ مسلمان بھی ہو تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر تِل کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   اس آیتِ کریمہ کے تحت اِرْشاد فرماتے  ہیں: جو بھی اِنْسان مرد ہو یا عورت بَقَدْرِ طاقت(جتنی طاقت ہو اتنا)عمل کرےنیک اور ہو وہ مومن صَحِیْحُ الْعَقِیْدہ(درست عقیدہ رکھنے والاتو)اُس کی جَزاء(بدلہ) یہ ہے کہ وہ بعدِ قیامت جنَّت میں جائےگا۔مُطابقِ