Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

آئےاور جہاں سے بھی آئے۔حالانکہ ہمیں تو ان کاموں کا لالچ کرنا چاہیے،جن سے اللہ پاک  کی رضا،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مَحَبَّت،آخرت کواچھابنانے اور جنت میں جانے   کی ضمانت ملتی ہو۔اللہ پاک پارہ4سورۂ  آلِ عمران کی  آیت نمبر 133میں  ارشاد فرماتا ہے : 

وَ سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳)(پ۴،آل عمران ،۱۳۳)                                                  

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اپنے ربّ کی بخشش اور اس جنت کی طرف دوڑوجس کی وُسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ وہ پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

       بیان کردہ آیتِ مقدَّسہ کے تحت تفسیرصراطُ الْجِنَان میں لکھا ہے:گناہوں سے توبہ کرکے،اللہ پاک  کےفرائض کو ادا کرکے،نیکیوں پر عمل پیراہوکر(یعنی عمل کرکے)اور تمام اعمال میں اِخلاص پیدا کرکےاپنےربِّ کریم کی بخشش اورجنت کی طرف جلدی کرو۔(تفسیرصراط الجنان،۲/۵۳)

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!گناہوں سے توبہ کرکے جنت کی طرف بڑھیئے۔ اللہ پاک کے فرائض کو اداکرکے جنّت کی طرف پیش قدمی کیجئے،نیکیاں اِختیارکرکے جنّت کی طرف آگے بڑھئے،تمام اعمال میں اِخلاص پیدا کرکے ربِّ کریم کی بخشش اورجنّت کی طرف آگے بڑھئے۔ گناہوں سے سچی توبہ کیجئے،اللہ پاک کی نافرمانیوں سے توبہ کیجئے،نماز میں سُستی سے توبہ کیجئے اور پانچوں نمازیں پڑھنے کا اہتمام کیجئے۔نشے کی آفت سے توبہ کیجئے اورنشہ چھوڑ کرعشقِ مُصْطَفٰےکے نشے میں مست ہوجائیے۔والدین کی نافرمانی سے توبہ کیجئے،سُودکے لین دَین سے توبہ کیجئے،یتیم کا مال ناحق کھانے سے توبہ کیجئے،رمضان کے روزے بِلاعُذر چھوڑ دینے سے توبہ کیجئے،بدکاری سے توبہ کیجئے،کسی پرظلم کرنے سے توبہ کیجئے،شراب پینے،پِلانے،بیچنے،خریدنے سے توبہ کیجئے،تکبر کرنے سے توبہ کیجئے، جھوٹ بولنے سے توبہ کیجئے،کسی کے مال میں خیانت کرنے سے توبہ کیجئے،چوری سے توبہ کیجئے،ڈاکہ