Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنّتوں  کے ایسے دیوانے ہوتے ہیں کہ ان کا ہر عمل سُنّت کے مطابق ہوا کرتا ہے جبکہ نادان مسلمان فیشن(Fashion)کے دیوانے ہوکر دنیا کی رنگینیوں کے مَستانے بنے ہوتے ہیں،اللہ والے تو نہ صرف خود نیکیاں کرتے ہیں بلکہ دوسروں  کو بھی نیکی کی دعوت  دیتے ہیں جبکہ کئی لوگ نہ توخود گناہوں  سے بچتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی گناہوں  کے مواقع فراہم کرتے ہیں ، اللہ والےاسلام کی خاطر اپنی جان ومال ،اَہل وعیال کی قُربانی دے کر  راہِ خدا میں سفر کرتے ہیں جبکہ ہم اپنے وَقْت کی قربانی دے کر اسلام کی تعلیمات سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔

          یاد رکھئے !عنقریب ہمیں  مرنا ہے ، اندھیری قبر میں اُترنا ہے اور اپنی کرنی کا پھل بُھگتنا ہے ۔لہٰذا اپنی سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئےاورعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول  سے وابستہ ہوکر  گناہوں سے بچتے ہوئے نیکیوں میں مشغول ہونا ہی عقلمندی ہے، عِلْمِ دِیْن سیکھنے کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے، مَدَنی انعامات پر عمل  شروع کردیجئے اور عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع اور مَدَنی مذاکرے میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ اس کی بَرَکت سے ڈھیروں نیکیاں کرنے کے کثیر مواقع ملیں گے ۔

مجلس ائمہ ٔ  مساجد

 اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم وبیش 107شعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ’’مجلس اَئمۂ  مساجد‘‘ بھی ہے  جو مَساجد کی آبادکاری کیلئے خُطَباء،ائمہ ومُؤذِّنین کی تَقرُّرِی کا کام سَراَنْجام دیتی ہےاوران کی خَیْرخَواہی کرتے ہوئے مناسب مُشاہرے بھی مُقَرَّر کرتی ہے، تاکہ یہ اسلامی بھائی مُعاشی پریشانیوں سے آزادہوکر خُوب خُوب نیکی کی دعوت عام کرتے رہیں۔مَساجدکوآباد کرنے میں اَئمہ ومُؤذِّنین کا اَہَمّ کردار ہوتاہے۔