Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اَئمۂ  کرام، صدائے مدینہ، اِنْفِرادی کوشش کے ذَریعے نمازِ باجماعت کی طرف رَغْبت،مَدَنی درس(دَرسِ فیضانِ سُنَّت) ،نمازِ فجرکے بعدمَدنی حلقے میں شِرکت،مَدَنی دورے کے ذریعے اُس مسجد کے اطراف کے گھروں اور دُکانوں وغیرہ میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے  اورسُنَّتوں  کی تربیت کیلئے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں کی بَرکت سے  مَسجدوں کو آبادرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ پاک مجلس ائمۂ مساجد کو مزید ترقیاں اور عروج نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نِیَّت کے بارے میں چند مَدَنی پھول

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے نِیَّت کےچند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے2فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات یعنی اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے ۔(بخاری،۱/۵، حدیث:۱) (2)فرمایا:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖیعنی مسلمان کی نِیَّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (معجم کبیر،۶ /۱۸۵، حدیث: ۵۹۴۲)٭ہر جائز کام میں ایک سے زیادہ اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں۔(بہار نیت،ص۱۰) ٭نیک اورجائز کام میں جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ ملتا ہے۔٭نیک عمل میں اچھی نِیَّت کا مطلب یہ کہ دل عمل کی طرف متوجہ ہو اور وہ عمل رضائے الٰہی کے لئے کیا جا رہا ہو۔(بہار نیت،ص۱۰)

(اعلان )

نِیَّت کے بارے میں بقیہ مَدَنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے