Book Name:Naikiyon Ki Hirs Kaisy Paida Ki Jay

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا جدول(بیرون ملک )،18جولائی 2109ء

(1):سنتیں اور آداب سیکھنا :5منٹ،(2):دعایاد کرنا 5منٹ،(3):فکر مدینہ5منٹ،کل دورانیہ 15 منٹ

نِیَّت کےبقیہ مدنی پھول

٭نِیَّت دل کے اِرادے کو کہتے ہیں،دل میں نِیَّت ہوتے ہوئے زبان سے بھی کہہ لینا زیادہ بہتر ہے۔(بہار نیت،ص۱۰)٭نِیَّت سے عبادت کو ایک دوسرے سے الگ کرنا یا عبادت اور عادت میں فرق کرنا مقصود ہوتا ہے۔(بہار نیت،ص۱۱)٭دل میں نِیَّت نہ ہو تو زبان سے نِیَّت کے الفاظ ادا کر لینے سے نِیَّت نہیں ہوگی۔(بہار نیت، ص۱۰)٭نیتوں کی عادت بنانے کے لئے ان کی اَہَمِّیَّت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔(ثواب بڑھانے کے نسخے، ص۳)٭حضرت نُعیم بن حماد  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  فرماتے تھے: ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مارکھانا ہمارے لئے اچھی نِیَّت کرنےسے زیادہ آسان ہے۔(تنبیہ المغترین،ص۲۵)٭امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنَاعلیرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے ارشاد فرمایا: بندے کو اچھی نِیَّت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نِیَّت میں دکھلاوا نہیں ہوتا۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال،ص۱۵۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭نیک بننے کی دعا