Book Name:Safr-e-Miraaj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa

اخلاقی لڑیچر اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت پر نظر رکھنے کو یقین بناتی ہے،یوں ہی اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا،جوتے رکھنے کے لئے چوکیاں بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا،ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس بینر یا بورڈ لگانا وغیرہ بھی اس مجلس کی  ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس ہفتہ وار اجتماع“کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ناخن کاٹنےکے مَدَنی پھول 

اےعاشقانِ رسول!آئیے!شیخِ طریقت،امیرِاہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’101 مَدَنی پھول‘‘سے ناخُن کاٹنے کے چند مَدَنی پُھول سُنتے ہیں:٭جُمُعہ کے دن ناخُن کاٹنامُستَحَب ہے۔ ہاں!اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمُعہ کا اِنتظار نہ کیجئے۔([1])صَدْرُ الشَّریعہ، بَدْرُ الطَّریقہ حضرت علامہ مَوْلانا مفتی محمد امجد علی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:منقول ہے:جو جُمُعہ کے روز ناخُن کاٹے اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمُعہ تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین (3)دن زائد یعنی دس(10) دن تک۔ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو جُمُعہ کے دن ناخُن ترشوائے (کاٹے)تو رَحمت آئےگی اور گناہ جائیں گے۔([2])

( اعلان :)

ناخن کاٹنے کے بقیہ مَدَنی پھول حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا انہیں جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]     دُرِّمُختار،۹/۶۶۸

[2]     دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتَار،۹/۶۶۸، بہارِشريعت ،حصّہ۱۶، ص ۲۲۵،۲۲۶