Book Name:Safr-e-Miraaj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa

اللہ نُحّام رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی کھانسی کو جنّت میں سُنا ۔([1])

معلوم ہوا! زمین پر رہتے ہوئے آسمان ،جنّت ،عرش اور تمام فرشتےحضور ِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےسامنےہیں اور جنّت میں موجود ہیں تو زمین کے حالات سے باخبر ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اےعاشقانِ رسول!ایسی پیاری پیاری باتیں سُننے سیکھنے  اپنے دل میں عشقِ رسول کا چراغ روشن کرنے اور پیارے آقا، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنّتوں کے مطابق زندگی گُزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی  تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔

”مجلس ہفتہ وار اجتماع

    اے عاشقانِ اولیا!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں کم و بیش 107شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے،انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔مجلس ہفتہ واراجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔یہ مجلس قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بناتی ہے،تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتاتی ہے۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے لئے سیکورٹی گارڈز،ا سپیکرز، لائٹس،جنریٹر اور یو پی ایس کا مناسب انتظام کرتی ہے،وُضوخانہ و اِستنجا خانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرتی ہے،اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھتی ہے،دریاں و چٹائیاں بچھاتی، اجتماع کے اختتام پرانہیں اُٹھواتی، بستوں،وضوخانہ اورمسجد کی چھت وغیرہ پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرواتی ہے، ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل کا انتظام کرواتی ہے،مکتبہ المدینہ کے کتب و رسائل کی بستوں پر فراہمی اور بستوں پر غیر شرعی و غیر


 

 



[1]  کتاب معرفۃ الصحابۃ،ذکر مناقب نعیم   الخ،۴/۲۸۹،حدیث:۵۱۷۷