Book Name:Safr-e-Miraaj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa

ناخن کاٹنے کے بقیہ مَدَنی پھول

٭ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے کے منقول طریقے کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے: پہلے سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھوٹی اُنگلی سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑدیجئے۔اب اُلٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلیسے شُروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔اب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخُن کاٹا جائے۔ ( دُرِّمُختار،۹/۶۷۰، اِحْیاءُ الْعُلُوم ،۱/ ۱۹۳)٭پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں،بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھوٹی اُنگلی سے شُروع کرکے تر تیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھوٹی اُنگلیسَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔  ( دُرِّمُختار، ۹/۶۷۰، اِحْیاءُ الْعُلُوم،۱/۱۹۳) ٭غُسل فَرْض ہونے کی صورت میں ناخُن کاٹنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ،۵ /۳۵۸)٭ دانت سے ناخُن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا خطرہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ،۵ /۳۵۸)٭ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے اور اگر ان کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ،۵ /۳۵۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭کُفْرْو فَقْرْسےبچنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”کُفْرْو فَقْرْسےبچنے کی دعا “یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے: