Book Name:Safr-e-Miraaj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa

ہونے والی آواز کولاکھوں سال پہلے ہی سُن لیا ،

پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً  یہ اللہ پاک کا بہت بڑاکرم ہے کہ اس نے ہمیں حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت میں پیدا فرمایا اور ہمیں ایمان کی دولت سے بھی نوازا،لہٰذا ہم سب کو چاہئے کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں ایمان پر استقامت  اور اچھے خاتمے کی دُعا کرتے رہا کریں اور ایمان کی حفاظت کی فکر کرتے ہوئے اپنے آپ کو تمام گُناہوں سے دُور رکھیں،خاص طور پر اُن بُرائیوں سے اپنے آپ کو بچائیں، جن کی وجہ سے ایمان برباد ہونے کا اندیشہ ہے۔

شرحُ الصدور میں ہے:بعض عُلمائے کرام فرماتے ہیں:بُرے خاتمے کے چار (4)اسباب ہیں:(1) نماز میں سُستی،(2)شراب نوشی،(3) والدین کی نافرمانی اور(4)مسلمانوں کو تکلیف دینا۔([1])یاد رہے!  بُرے خاتمے یعنی مرتے وقت ایمان چھن جانے کے صرف یہی چار(4) اسباب نہیں  بلکہ مختلف مقامات پر بُرے خاتمے کے اور بھی بہت سے اسباب بیان کئے گئے ہیں جن کی معلومات جاننے  کیلئے شیخِ طریقت،امیراہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا لکھا ہوا 40 صفحات پر مشتمل رسالہ”بُرے خاتمے کے اسباب“کا مطالعہ کرنابہت مُفید ہے۔

12مَدَنی کاموں میں سےایک مَدَنی کام”ہفتہ وار اجتماع“

اےعاشقانِ رسول!ایمان کی سلامتی کی فکر کرنے ،بُرائیوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت حاصل کرنے کیلئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ  ہوجایئے اورذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکردُنیا و آخرت کی برکتیں حاصل


 

 



[1]  شرح الصدور،باب علامۃ خاتمۃ الخیر،ص۲۷