Book Name:Safr-e-Miraaj Or Ilm-e-Ghaib-e-Mustafa

سُہانی اور نُور بھری رات ہے([1])اور رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیۡہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نمازِ عشاء ادا فرمانے کے بعد اپنی چچا زاد بہن حضرتِ اُمِّ ہانی رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا کے گھر آرام فرما رہے ہیں([2]) کہ دولت خانۂ اقدس کی مُبَارَک چھت كھلی،حضرت سیدنا جبرائیلِ امین عَلَیْہِ  السَّلَام حاضِر ہوئے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو حضرت اُمِّ ہانی رَضِیَ اللہُ عَنۡہَا کے گھر سے مسجِدِ حرام میں لا کر حطیم کعبہ میں لِٹا دیا۔([3])

شَقِّ صَدْر

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ابھی پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہیں(حطیمِ کعبہ میں)کروٹ کے بَل لیٹے ہوئے تھے اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر اُونگھ کا اثر باقی تھا([4]) کہ حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام پِھر حاضِر ہوئے،اس بار انہوں نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سینۂ پاک کو ہنسلی کی ہڈی سے لے کر پیٹ کے نیچے تک چاک کیا اور پاکیزہ دل کو باہَر نِکال لیا۔ پھر ایمان وحکمت سے بھرا سونے کا ایک تھال لایا گیا،حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاکیزہ دل کو آبِ زَم زَم سے غُسْل دیا اور پھر ایمان وحکمت سے بھر کر واپس اُس کی جگہ رکھ دیا۔([5])

بُراق کی سواری

اس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں سواری کے لئے گدھے سے بڑا اورخچر سے چھوٹا ایک سفید جانور حاضِر کیا گیا،جسے بُراق کہا جاتا ہے۔([6]) اس پر زِین کَسی ہوئی تھی، لگام


 

 



([1])   مرآۃ المناجیح، معراج کا بیان، پہلی فصل، ۸/۱۳۵

([2])   سیرة نبوية لابن هشام، ذكر الاسراء والمعراج، ۲/۳۸

([3])   فتح البارى، كتاب مناقب الانصار، باب المعراج، ۷/۲۵۶، تحت الحديث:۳۸۸۷

([4])   المرجع السابق، ملتقطًا

([5])   بخارى، كتاب مناقب الانصار، باب المعراج، ص۹۷۶، الحديث:۳۸۸۷

([6])   بخارى، كتاب مناقب الانصار، باب المعراج، ص۹۷۶، الحديث:۳۸۸۷