Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

مطالعہ کرنے کے مدنی پھول

اےعاشقانِ رسول اسلامی بہنو!   آئیے!مطالعہ کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:بے شک علم سیکھنے سے آتاہے۔(کنز العمال،۱۰/۱۰۴،حدیث:۲۹۲۵۲)۔(2)فرمایا:دنیا ملعون ہے اور اللہ پاک کے ذکر، اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم پڑھنے اور پڑھانے والے کے سوااس کی ہرچیزبھی ملعون ہے۔(تِرمِذی،کتاب الزہد،۴/۱۴۴،حدیث:۲۳۲۹) ٭مطالعہ ایمان کی مضبوطی و پختگی کا باعث ہے۔ (مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟ص۱۶)٭ مطالعہ حُصُولِ مَعرِفت کا ذریعہ ہے۔(ایضاً،ص۱۸) ٭ایسی کتب ، رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دُور رہے جو اِیمان کے لئے زہرِ قاتل،حیاءسوزاور اخلاق باختہ ہوں۔ (ایضاً،ص۲۹) ٭اپنے اکابر کے حالات جاننے اور ان کے افعالِ حسنہ کو اپنانے کے لئے ان کے احوال و کوائف پر مشتمل کتب کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔ (ایضاً،ص۳۳) ٭امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب تم کوئی علم حاصل کرنے لگو یا مطالعہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا علم و مُطالَعہ تزکیہ نفس اور دل کی اصلاح کا باعث ہو۔(ایضاً،ص۳۲) ٭کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وقت ساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مطالعہ کر لیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی مُیسر رہے۔ (ایضاً،ص۳۶)٭مطالعہ کرنے کے بعدتمام مطالعے کو ابتدا سے انتہا تک سرسری نظر سے دیکھا جائےاور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے ۔ (ایضاً، ص ۱۱۲)٭اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں ۔(ایضاً،ص۱۱۲)٭کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں بندکرکے یادداشت پر زور دینا مفید ہے۔( ایضاً،ص۱۱۷) ٭جومطالعہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دوسری اسلامی بہنوں