Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

تِرا مقلّد امامِ اعظم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

نہ جیتے جی مجھ پہ آئے آفت، میں قبر میں بھی رہوں سلامت

بروزِ محشر بھی رکھنا بے غم، امامِ اعظم ابوحنیفہ

(وسائلِ بخشش مرمم، ص۵۷۴)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بھولی چیز یاد آنے کا نسخہ

(2)                  اسی سے ملتا جلتا ایک اور واقعہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بار کوئی شخص حضرت سَیِّدُنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں نے کچھ رقم (Amount) ایک جگہ احتیاط سے رکھ دی تھی ، اب مجھے سخت ضرورت ہے لیکن مجھے یاد نہیں آ رہا کہ کس جگہ رکھی تھی ، آپ کوئی تدبیر فرمایئے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہنے اس سے فرمایا:تم آج ساری رات نماز پڑھو تمہیں پتہ چل جائے گا۔ اس نے جا کر نماز پڑھنی شروع کردی، تھوڑی ہی دیر میں اسے یاد آ گیا کہ فلاں جگہ رقم رکھی تھی ، چنانچہ اس نے رقم نکال لی ، اگلے دن امام اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی خدمت میں آیا اور عرض کی : حضور! آپ کی تدبیر سے مجھے رقم مل گئی ، حضرت سَیِّدُنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہنے فرمایا:شیطان کو یہ کب گوارا تھا کہ تم ساری رات نماز پڑھو اس لئے اس نے جلدی یاد دلا دیا۔ لیکن تمہارے لئے تو یہی مناسب رہتا کہ تم اللہ پاک کا شکر بجا لاتے ہوئے ساری رات نماز پڑھتے رہتے۔(الخیرات الحسان،ص ،۷۱)

کسی کی آنکھوں کا تُو ہے تارا کسی کے دل کا بنا سہارا

مگر کسی کے جگر میں آرا امامِ اعظم ابوحنیفہ