Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

مشکل مسائل کا حل نکال لیتے تھے۔بعد کے علما تو آپ کی ذِہانت کا اعتراف(Acknowledge)  کرتے ہیں  مگر ساتھ ساتھ خود امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہم زمانہ  فقہا بھی آپ کی ذہانت کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔  امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے ہم زمانہ اور آپ کے دَور کے قریب کے علما آپ کے بارے میں کیا تاثرات رکھتے ہیں، آئیے! سنتی ہیں:  

یزیدبن ہارون رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کہتے ہیں: میں نےایک ہزاراساتذہ سےپڑھااورعلم حاصل  کیالیکن خداکی قسم! امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ان سب سے زیادہ متقی تھے۔ امامِ اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ان سب سے زیادہ مضبوط حافظے والے تھے اور امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ان سب سے زیادہ ذہین و عقلمند تھے۔

کروڑوں شافعیوں کے پیشوا امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتےہیں کہ ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے زیادہ کوئی عقلمند آدمی پیدا نہیں ہوا۔ (حدائق الحنفیہ،ص ۱۰۶بتغیر قلیل)

حضرت سَیِّدُنا امامِ اعمش رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے جب بھی کوئی سوال پوچھتا:تو ارشاد فرماتے:اس مسئلے کا جواب تو ابوحنیفہ ہی دے سکتے ہیں،مجھے محسوس ہوتا ہے کہاللہ پاک نے ان کے علم میں برکت دی ہے۔( سیراعلام النبلاء،ابو حنیفة، ۶/۵۳۷)

            امام سُفیان ثوریرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ايك بار فرمايا: امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ روئے زمین کے سب سے بڑے فقیہ(یعنی علمِ فقہ کے عالم) ہیں۔ (الخیرات الحسان، ص ۱۰۵)

      اے عاشقانِ اولیا اسلامی بہنو!واقعی! علمِ فقہ میں امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمات دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے فقیہ تھے۔ سینکڑوں بڑے بڑے فقہا و علما آپ