Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

2۔  صحابی رسول حضرت سَیِّدُنا ابودردا رَضِیَ اللہُ عَنْہ  بیان کرتے ہیں کہ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے فرمایا: اے عُوَیْمر! اپنی عقل میں اضافہ کرو! تمہارے قُربِ الٰہی میں بھی اضافہ ہوگا۔ میں نے عرض کی:میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! میں اپنی عقل میں کیسے اضافہ کرسکتا ہوں؟ ارشاد فرمایا: اللہ  پاک کی حرام کردہ باتوں سے اجتناب کرو اور اس کے فرائض کو ادا کرو تم عقلمند بن جاؤ گے، پھر نیک اعمال کو اپنا معمول بنا لو دنیا میں تمہاری عقل میں زیادتی ہوگی اور اللہ  پاک سے تمہارے قُرب میں اور عزت میں اضافہ ہو گا۔ (بغیۃ الباحث عن زوائد مسند الحارث، کتاب الادب، باب ما جاء فی العقل، ۲/۸۰۸، حدیث:۸۲۹)

حافظہ مضبوط اور کمزور کرنے والےچند اُمُور

      اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!معلوم ہوا اللہ پاک کی رِضا والے کام کرنا اور اس کے حرام کردہ کاموں سے رک جانا عقل میں اضافے کا سبب ہے۔جس  طرح نیکی عقل کو بڑھاتی اور حافظے (Memory)کو مضبوط کرتی ہے  اسی طرح گناہ عقل کو ختم کرتا اور حافظے کو کمزور کرتا ہے۔ روز مرہ میں انجام دیئے جانے والے کئی ایسے امور ہیں جن میں سے بعض سے حافظہ مضبوط ہوتا ہے جبکہ بعض حافظہ کمزور کر دیتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”حافظہ کیسے مضبوط ہو“ سے حافظہ مضبوط اور کمزور  کرنے سے مُتَعلِّق چند ایسے اُمور سنتی ہیں:

حافظہ مضبوط کرنے والے اُمُور

      ٭تلاوتِ قرآن کرنے سے حافظہ مضبوط ہوتا ہے۔( ص،۱۸۶) ٭نماز بھی حافظہ مضبوط کرتی ہے۔ ٭دُرُود شریف پڑھنے سے بھی حافظہ قوی ہوتا ہے ۔٭حلال ،پاکیزہ اور صحت بخش غذائیں دل و دماغ کو