Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ حافظہ بھی مضبوط کرتی ہیں۔(ص، ۱۸۷) ٭مِسواک شریف کی بھی یہ برکت ہے کہ اس سے دانت اور منہ کی صفائی کے ساتھ حافظہ بھی توانا ہوتا ہے۔٭گناہوں بھری گفتگو کرنے اور  سننے سے بچنے سے حافظہ مضبوط ہوتا ہے ۔

حافظہ کمزور کرنے والے اُمُور

٭فضول گوئی سے حافظہ کمزور ہوتا ہے ۔٭جھوٹ بولنے سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ ٭بدنگاہی بھی حافظے کے کمزور ہونے کا سبب ہے۔ ٭ نماز میں سُستی کرنا بھی حافظے کو کمزور کرتا ہے۔ ٭بکثرت سونے بالخصوص چاشت کے وقت سونے سے بھی حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ (حافظہ کیسے مضبوط ہو؟، ص،۱۶۹ تا۱۷۶ملتقطاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت میں رہنا بھی حافظہ  کو قوی کرتا ہے لہٰذا  آپ بھی خوف خدا اور عشق رسول رکھنے والی اسلامی بہنوں کی صحبت اختیار کیجئے۔ اس  کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہے۔ اس پاکیزہ مدنی  ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِنْ شَآءَ اللہ نہ صرف نیک بننے کا جذبہ پیدا ہوگا بلکہ اس کی برکت سے حافظہ بھی مضبوط ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں تاثّراتِ علما

      اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو! ہم امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ذہانت سے متعلق سن رہی تھیں ،  اللہ پاک نے امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو ایسی ذِہانت اورعقل عطا فرمائی تھی کہ بڑے بڑے