Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

لگتا۔ اللہ پاک ہمیں بھی ایسا ذوقِ عبادت نصیب فرمائے۔

عبادتِ الٰہی کے فائدے                   

       والدِ اعلیٰ حضرت، مفتی نقی علی خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے عبادت کرنے  کے کئی دنیاوی  اور اُخروی  فوائد بیان  فرمائے ہیں، آئیے!شوقِ عبادت بڑھانے کے لیے ان میں سے چند کا خلاصہ سنتی ہیں:

       ٭( جو عبادت کرتی ہےاللہ  پاک)اس سے محبت رکھتا ہے۔ ٭ (جو عبادت کرتی ہےاللہ  پاک )اس کے سب کام درست کرتا ہے۔ ٭ (جو عبادت کرتی ہےاللہ  پاک) اس کے رِزق کا کفىل ہوتا ہے۔ ٭(جو عبادت کرتی ہےاللہ  پاک )اس کى مدد کرتا ہے اور دشمنوں کے شر اور فساد سے محفوظ رکھتا ہے۔  ٭( جو عبادت کرتی ہے ) موت کى سختى سے محفوظ رہتی ہے۔ ٭ (جو عبادت کرتی ہے) پروردگارِ عالَم اس کو اس وقت اىمان و معرفت پر ثابت رکھتا ہے اورشىطان کے وسوسےاور اغوا ء (دھوکے)سے بچاتا ہے۔ ٭( جو عبادت کرتی ہے فرشتے ) اسے قبر کے فتنہ سے امن مىں رکھتے ہىں اور نکیرین کے سوال  کا جواب سکھاتے ہىں، اس کى قبر کو روشن اور فَراخ کرتے ہىں اوراس کى قبر مىں بہشت کى طرف کھڑکى کھول دىتے ہىں۔ ٭( جو عبادت کرتی ہے فرشتے اسے) پانى حوضِ کوثر کا پلائىں گے اس کے پىنے کے بعد پىاس اس کے پاس کبھى نہ آئے گى۔ ٭( جو عبادت کرتی ہے وہ  )پُلِ صراط سے آسانى کے ساتھ گزر جائے گی ، ٭(جو عبادت کرتی ہے فرشتے اسے )خدا کے دىدار سے  مشرف فرمادىں گے اورىہ نعمت سب نعمتوں سے افضل اور سب کرامتوں سے اکمل ہے۔ (الکلام الاوضح، ص ۳۲۷۔۳۲۸ملتقطاً)

عبادت میں گزرے مری زندگانی

کرم ہو کرم! یاخدا! یاالٰہی!