Book Name:Imam e Azam Ki Zahana

مُسَلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے

ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی!

(وسائلِ بخش،ص۱۰۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

      اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!ہمیں بھی کثرت سے عبادتِ الٰہی کو اپنامعمول بنانا چاہیے۔ اس میں شک نہیں کہ غفلت بھرے ماحول میں رہ کر انسان بھی غفلت کا شکار ہوجاتا ہے، جبکہ اگر ایسا ماحول مل جائے جس میں خوب خوب عبادت کرنے کا ذہن دیا جائے تو عبادت کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ صرف گناہوں کی نفرت دل میں بیدا رکرتا ہے بلکہ کثرتِ عبادت پر بھی ابھارتا ہے، ذیلی حلقے کے 8 مدنی کام بھی عبادات میں شامل ہیں۔ لہٰذا آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔

 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول اسلامی بہنو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵