Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Ho

وَ كَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْهِ بِالْوَصِیْدِؕ            (پ۱۵،الکہف:۱۸)            

ترجَمۂ کنز الایمان:اور اُن کا کُتّا اپنی کلائیاں پھیلائے ہوئے ہے غار کی چوکھٹ پر۔

حضرت سَیِّدُنا اِمام ابوعبدُاللہ محمد بن اَحمدقرطبی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب نیک بندوں اور اولیائے کرام عَلَیْہِم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالسَّلام کی صحبت میں رہنے کی برکت سے ایک کُتّا اتنا  بلند مقام پا گیا کہ اللہ پاک نے ا س کا ذکرِ خیر قرآنِ پاک میں فرمایا تو اس مسلمان کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جو اولیائے کرام اور  نیک بندوں  سے مَحَبَّت کرنے والا اور ان کی صحبت سے فیضیاب ہونے والا ہے بلکہ اس آیت میں ان مسلمانوں کے لئے تسلّی(Satisfaction)ہے جو کسی بلند مقام پر فائز نہیں۔([1])یعنی ان کیلئے تسلّی ہے کہ وہ اپنی اس محبت و عقیدت کی وجہ سے اللہ پاک کی بارگاہ میں کامیاب ہوں گے۔([2])

مجلس”مَدَنی اِنعامات “

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! سُناآپ نے کہ انسان  ہویا جانور  اچھی صحبت سے فیضیاب ہونے والاکوئی بھی محروم نہیں رہتا بلکہ اس پر ربّ کریم کا خاص فضل و احسان ہوتا ہے اور اس کا بیڑا پار ہوجاتا ہے۔ اس پُر فتن دَور میں  اچھی صحبت پانے کا ایک ذریعہ  دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس  مدنی ماحول  کی صحبت سے بہت سی بگڑ ی ہو ئی اسلامی بہنوں کی اصلاح  کا سامان ہوچکا ہے اور توبہ  کے بعداس مدنی مقصدکے تحت زندگی بسرکررہی  ہیں ”مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے  اِنْ شَآءَ اللہلہٰذاہم سب  بھی اس مدنی مقصد پرعمل کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و پیش 105 شُعبہ جات میں دینِ


 

 



[1]    تفسیر قرطبی، پ۱۵،الکھف، تحت الآیۃ: ۱۸،الجزء۱۰،۵/۲۶۹

[2]    صِراطُ الجِنان،پ۱۵،الکہف،تحت الآیۃ:۱۸، ۵/۵۵۰ملخصاً