Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Ho

سعادت حاصل کی ہے، آپ بھی اسے حاصل کرکے مطالعہ کیجئے اور ہر دم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ یہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہی ہے جہاں ذکرِ موت، فکرِ آخرت کو عام کیا جاتا ہے، دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہی ہے جہاں دنیا میں رہ کر آخرت کی فکر کرنےکی تلقین کی جاتی ہے۔ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہی ہے جہاں نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے، دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہی ہے جہاں شیطان اور نفس کے حیلوں سے بچنے کی معلومات دی جاتی ہیں۔ اس لیے اس پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے آٹھ( 8) مدنی کاموں میں حصہ لینے وا لی  بن جائیے۔

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی اِنعامات“

       یاد رہے! ذیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کاممدنی اِنْعَامات“ بھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی  تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ  عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔ اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ہیں  ۔

آئیے!بطورِ تَرْغِیْب مدنی انعامات پر عمل کی ایک مَدَنی بَہار  سماعت فرمائیں  چُنانچہ