Book Name:Akhirat Ki Tyari Ka Andaz Kasay Ho

صحبت ضرور رنگ لاتی ہے!

       حضرت سَیِّدُنا مصلح الدِّین سعدی شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اچھی صحبت کی اہمیت کو نہایت خوب صورت انداز میں بیان فرمایا ہے چنانچہ آپ گلستانِ سعدی میں فرماتے ہیں، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے:یعنی ایک روز خوشبو والی مٹی حَمَّام میں مجھے ایک دوست کے ہاتھوں سے ملی ،میں نے اُس مٹی سے کہا کہ تو مُشک ہے یا عنبر ! تیری دلکش خوشبو نے مجھے مَسْت و بے خود کردیا ہے(یہ سن کر مٹی نے کہا)میں تو حقیر(یعنی ادنیٰ سی)مٹی تھی لیکن ایک مُدّت تک میں پھولوں کی صحبت میں رہی پس ہم نشین کے جمال نے مجھ میں اثر کیا(کہ میں خوشبودار ہوگئی) ورنہ میں تو وہی خاک ومٹی ہوں جو پہلے تھی۔(گلستان سَعدی ص۴)  

اچھی صحبت کی برکات

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! جس قدر  ممکن ہو نیک اور صالحہ اسلامی بہنوں کی صحبت  سے وابستہ رہیں کہ اچھوں کی صحبت انسان تو انسان اگر کسی جانور کو بھی نصیب ہوجائے تو پھر  وہ عام  جانور نہیں رہتا بلکہ اس کی صحبت ونسبت  کی برکت سے اس کی  شان و شوکت اور اہمیّت و  رِفعت کئی گُنا بڑھ جاتی ہے، جیسے اَصْحابِِ  کہف رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کے کُتّے ہی کو لے لیجئے کہ جو  پہلے ایک عام سا کُتّا تھا مگر اسے اَصحابِ کہف رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم سے محبت و اُلفت ہوگئی تھی لہٰذا وہ ان اللہ والوں کی مَحَبَّت میں اُن کا رفیق، شریکِ سفراور محافظ بن گیا،اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی صحبت کی برکتیں تو کیا نصیب ہوئیں،اس کی تو قسمت ہی چمک اُٹھی اور اس کا مقام  ومرتبہ اتنا بلند ہوگیا کہ خدائے پاک نے اپنے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں اپنے مقبول بندوں یعنی اصحابِ کہفرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم کےساتھ ساتھ اس کابھی ذکرفرمایا،چُنانچہ پارہ 15سُوْرَۃُ الْکَہفکی آیت نمبر18 میں ارشادِ خداوندی ہے: