Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

دنیاو آخرت میں کامیابی 

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! دنیا وا ٓخرت میں کامیابیاں پانے کے لیے بہت سے نیک اعمال کو لگاتار کرنے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہے۔ والدین کی اطاعت میں کوشش بھی دنیا و آخرت میں کامیابیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ یقیناًوالدیناللہپاک کی بہت بڑی نعمت ہیں،ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنا،ان کی ضروریات  کو پوراکرنےکی کوشش میں مشغول رہنا ایسی نیکی ہے جو انسان کودنیاوآخرت  میں کامیاب کروا سکتی ہے،تاریخ گواہ ہے جن لوگوں نے اپنے والدین کی اطاعت وفرمانبرداری میں کوشش کی تو اللہپاک نےانہیں ایسا مقام ومرتبہ عطافرمایاہے کہ کسی کو تابعین میں سب سےافضل ہونے کا مقا م ملا تو کسی کو تمام اولیا کی سرداری نصیب ہوئی،کسی کو اپنےو قت کا مجدد ہونے کامنصب نصیب ہوا توکسی کواللہپاک کی رضا کامژدہ نصیب ہوا۔قیامت تک آنےوالوں کے دلوں میں ان کی محبت  بیدار رہے گی،آئیے!والدین کی اطاعت و فرمانبرداری  میں کوشش کرنے والے بُزرگانِ دین کے(2)واقعات سنتی ہیں ،چنانچہ

ماں کی خدمت اور مرتبۂ ولایت

حضرت سَیِّدُنابایزیدبسطامیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتےہیں:سردیوں کی ایک سخت رات میں میری والِدہ نےمجھ سے پانی مانگا،میں گلاس بھرکرآیاتواُنہیں نیندآگئی تھی،میں نے جگانا مناسب نہ سمجھا،پانی کا گلاس لئےاِس اِنْتِظار میں ماں کے قریب کھڑا رہا کہ بیدار ہوں تو پانی پیش کروں ، کھڑے کھڑے کافی دیر ہوچکی تھی اور  گلاس سے کچھ پانی گِر کر میری اُنگلی(Finger) پر جم کر برف بن گیا تھا ۔بہر حال جب والِدۂ محترمہ بیدار ہوئیں تو میں نے گلاس پیش کیا، برف کی وجہ سے چپکی ہوئی اُنگلی جُوں ہی گلاس سے