Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! ہم سن ر  ہی ہیں کہ کوشش کرنے والے کیسے کامیاب ہو جاتے ہیں آئیے! ایک  بہت بڑے عالم کا واقعہ سنتی  ہیں :

کوشش کرنے والاکامیاب طالبِ علم                      

          حضرت سیّدناعلامہ سَعدُالدین تَفتازَانیرَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ جن کی  کتابیں درسِ نظامی(عالم کورس )کےنصاب میں شامل ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہقاضی عبدالرحمٰن شیرازی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے حلقۂ درس میں سب سےزیادہ  کم ذہن طالب علم تھے، بلکہ  کم ذہن ہونے میں آپ کی مثال دی جاتی تھی ۔لیکن اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ  اللّٰہ عَلَیْہنے ہمت نہ ہار ی بلکہ کسی کی بات کو خاطر میں لائے بغیراپنےاسباق پڑھنے اور یادرکھنے کے لئےکوشش اورمحنت  جاری رکھی۔ایک دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسبق یادکرنےمیں مصروف تھے کہ ایک اجنبی شخص نےآکرکہا:سعدالدین !اٹھو ،ہم سیروتفریح کرنےچلتےہیں۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نےفرمایا: ”مجھےسیروتفریح (Play and amusement)کےلیے پید انہیں کیاگیا،( میری حالت ایسی ہےکہ) مطالعے کے باوجود مجھےکچھ سمجھ  نہیں آتا، میں بھلا  کس طرح سیرکو جاسکتا ہوں؟یہ سن کروہ شخص  چلاگیا لیکن کچھ دیر بعدپھر لوٹ  آیا اورسیروتفریح کےلیے چلنےکو کہا۔ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاپنا سابقہ جواب دہرا یا۔ وہ پھر چلاگیا لیکن کچھ دیربعددوبارہ لوٹ آیااوراب کی بارکہنےلگا:آپ کورسولاللہصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ یادفرمارہے ہیں۔یہ سن کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےبدن پر کپکپی طاری ہوگئی اور ننگے پاؤں ہی محبوب ِربِّ اکبر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےدیدار کےلیےدوڑپڑےحتی کہ شہرسے باہرایک مقام پرپہنچےجہاں نبیٔ کریمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک گھنےدرخت کے سائے میں جلوہ فرما تھے ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےحضرت سعد الدین تفتازانی رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا:ہمارے بار بار بلانے پر آپ نہیں آئے ؟