Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

بغیر کوشش کے آسان کام بھی بہت مشکل (Difficult)لگنے لگتا ہے۔

کوشش کہاں کریں؟

        پیاری پیاری ا سلامی بہنو! یادرکھئے! ٭کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیے جس میں دنیاوآخرت کی بھلائی ہو، ٭ کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیے جس میں اللہ پاک کی رضا ہو، ٭کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیے جس میں دینِ اسلام کی سر بلندی ہو، ٭کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیےجس میں مُلک و مِلَّت کا فائدہ ہو، ٭کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیے جو سنّتوں کے فروغ کا  سبب بنے۔  ٭کوشش ہمیشہ اسی کام میں کرنی چاہیے جو  نیکیوں کی طرف لے جانے والا ہو، قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے اپنی راہ میں کوشش کرنےوالوں کو کامیابی کی خوشخبری سنائی ہے: چنانچہ پارہ21سورۂ عنکبوت آیت 69میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ                      

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اورجنہوں نےہماری راہ میں کوشش کی ضرورہم انہیں اپنے راستے دکھا دیں گے۔

تفسیر صراط الجنان میں اس آیتِ کریمہ کے تحت ہے:اس آیت کے معنی بہت وسیع ہیں ، اس لئے مفسرین نے مختلف انداز میں  اسے تعبیر کیا ہے ۔ یہاں  چار(4) اَقوال بیان کئے جاتے ہیں ۔

(1)…حضرت عبد الله بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں:اس کے معنی یہ ہیں  کہ جنہوں  نے ہماری اطاعت کرنے میں  کوشش کی ہم ضرور انہیں  اپنے ثواب کے راستے دکھا دیں  گے ۔

(2)…حضرت جنید رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :اس کے معنی یہ ہیں  کہ جو لوگ توبہ کرنے میں  کوشش کریں  گے، ہم ضرور انہیں  اخلاص کے راستے دکھا دیں  گے۔