Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:یعنی عورتوں کومردانہ جوتا نہیں پہننا چاہیےبلکہ وہ تمام باتیں جن میں مردوں اورعورتوں کا امتیاز ہوتا ہے ان میں ہر ایک کودوسرےکی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سےممانعت ہے،نہ مرد عورت کی وَضع(طرز) اختیار کرے،نہ عورت مردکی۔ (بہارِشريعت،حصّہ۱۶،ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ)(6)جب بیٹھیں تو جوتےاتار لیجئےکہ اِس سےقدم آرام پاتےہیں (7)(تنگدستی کاایک سبب یہ بھی ہےکہ) اوندھے جوتے کو دیکھنااوراس کو سیدھانہ کرنا”دولتِ بے زوال“ میں لکھاہےکہ اگررات بھر جوتا اوندھا پڑا رہا تو شیطان اس پرآکر بیٹھتاہےوہ اس کا تخت ہے۔  (سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۶۰۱)

طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو (2)  کتب 312صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘اس کےعلاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت کے2رسائل”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سےہد یَّۃًطلب کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد