Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

بایزید بسطامیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہساری رات پانی کا گلاس  ہاتھ میں لےکروالدہ کےجاگنے کا انتظار نہیں کرتےرہے؟ تو پھرہمیں  اپنےوالدین کی کیسی خدمت کرنی چاہئے۔اللہپاک ہمیں اپنےوالدین کی خدمت کرنےکی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں سے ایک مدنی کام”مدنی  دورہ “

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! ہر نیک و جائز کام میں کوشش کا جذبہ پانے ، عبادتِ الٰہی کاشوق اپنے دل میں بیدار کرنے، نیکیوں پر استقامت اوروالدین کی اطاعت  کا جذبہ پانے کے لئےآج ہی عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیےاورذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔ 8مدنی کاموں سےایک مدنی کام  مدنی  دورہ بھی ہے، جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''مدنی دَورہ‘‘کے ذریعے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنیں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اَطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر   ایک گھنٹہ 12 منٹ "مدنی دورہ"کی ترکیب بنائیں۔  اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیے آیئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مدنی بہار ملاحظہ کیجئے  چنانچہ

باپردہ رہنے کی عادت بن گئی

     پنجاب میں مقیم ایک اسلامی بہن کو جب تک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نہ ملا  تھا، شیطان کی مکاریوں نےانہیں  ہدایت سے بھٹکائے رکھا تھا۔قبر و آخرت کی بھلائی کن کاموں میں پوشیدہ ہے اس کا