Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

وہ علاقہ فتح کرنے میں ناکام رہا۔ جب اس کا آخری حملہ بھی ناکام ہوگیا تو وہ تھک ہار کر مایوسی کی حالت میں کمرے میں آرام کرنے کی غرض سے لیٹ گیا۔ لگاتار ناکام ہوجانے والے حملوں کا سوچتے ہوئے اچانک اس کی نظر کمرے کی دیوار پر چڑھتی ایک چیونٹی پر پڑی۔ جو بار بار گرنے کے باوجود دیوار پر چڑھنے کا ارادہ ترک نہیں کر رہی تھی۔  کئی بار تو وہ دیوار (Wall)کے آخری سرے کے بہت ہی قریب پہنچ جاتی مگر پھر نیچے گر جاتی اور دوبارہ سے دیوار پر چڑھنے کی کوشش میں لگ جاتی۔ آخر درجن بھر سے  زائد کوششوں کے بعد وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئی۔ کہا جاتا ہے کہ اس بادشاہ نے جب چیونٹی کی ایسی لگاتار کوشش دیکھی تو اس نے سمجھ لیا کہ ”کوشش کامیابی کی کنجی ہے“ اس کے بعد اس بادشاہ نے نئے جوش و جذبے سے پھر حملہ کیا اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چیونٹی کی کوشش سے سبق حاصل کیجئے

          میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! اس حکایت سے یہ سبق ملا کہ مسلسل کی جانے والی کوشش اور  محنت کبھی نہ کبھی ضرور رنگ لاتی ہے، اپنے مقصد کو پانے کےلیے ایک چیونٹی کا کردار ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے،مشاہدہ ہے کہ منزل کتنی ہی طویل اور مشکل کیوں نہ ہو، چیونٹی بہت پُر عزم ہوکر اپنے مقصد کی جانب بڑھتی ہے اور بڑی سے بڑی بلندی پا کر ہی دم لیتی ہے۔ یہ بھی مشاہدہ ہے معمولی جسامت رکھنےوالی چند چیونٹیاں مل کہ بڑے بڑے اناج کے دانے اپنے بل میں گھسیٹ کر لے جاتی ہیں، اس کے پیچھے بھی ان کی مسلسل محنت اور کوشش ہی کار فرما ہوتی ہے۔ ہمیں بھی چیونٹیوں سےسبق حاصل  کرتے ہوئے مسلسل کوشش کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ مسلسل کوشش سے مشکل کام بھی مکمل ہو ہی جاتا ہے جبکہ