Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        پیاری پیاری ا سلامی بہنو! دنیا کے معاملات ہوں یا  آخرت کا میدان ، کامیابیاں پانے کے لیے کوشش(Effort) بہت ضروری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ کوشش کامیابی کی کنجی ہے۔ آج کے بیان میں ہم کوشش کی اہمیت کے بارے میں سننے کے ساتھ ساتھ یہ بھی سنیں گی  کہ کن کاموں میں کوشش کرنی چاہیے۔رضائے الٰہی پانے سے بڑی کامیابی اور کوئی نہیں ہوسکتی، اتنی بڑی کامیابی کے حصول کے لیے کس چیز میں کوشش کرنی چاہیے یہ بھی آج بیان کیا جائے گا۔ دنیا و آخرت کی کامیابیاں پانے کے لیے اطاعتِ والدین کی کوشش کرنا کتنا ضروری ہے یہ بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گی ۔مسلسل کوشش کتنی بڑی بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کروا سکتی ہے، اس کے واقعات سمیت کئی اور مدنی پھول بھی آج کے بیان میں سنیں گی  ۔ آئیے! کوشش کی اہمیت پر ایک سبق آموز حکایت سنتی  ہیں:

چیونٹی کی کوشش!

       کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ نے کسی علاقے کو فتح کرنے کےلیے نصف درجن سے زائد بار حملے کئے مگر