Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

ہمیشہ رنگ لاتی ہے جیساکہ حضرت علامہ سعدالدینرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی کوشش اوراستقامت نےآپ کو کامیاب کروایا، آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاپنےدورکےبہت بڑےعالم دین بنے اورآپ نے کئی کتب بھی تصنیف فرمائی۔یاد رکھئے! علم دین  حاصل کرنے کے لئے کوشش کرناایسی نیکی ہے جو انسان کو کامیابی کی منزلیں طے کرنے میں مدد فراہم کرتی ہےعلم کے میدان  میں  لازوال  کامیابی کے ساتھ ساتھ دنیاو آخرت کی سرخروئی  کا سبب بنتی ہے ہے کیونکہ٭ علم انسان کوحلال و حرام کی پہچان کرواتا ہے،٭علم اہلِ جنت کے راستے کا نشان ہے٭اورعلم خوف میں باعث ِراحت ہے، ٭علم سفرمیں ہم نشین ہے،٭علم تنہائی کاساتھی ہے،٭علم تنگدستی وخوشحالی میں رہنماہے ، ٭علم دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے، ٭علم دوستوں کے نزدیک زینت ہے،٭ اللہ پاک علم کے ذریعے سے قوموں کوبلندی وبرتری عطا فرماکربھلائی کے معاملہ میں قائد اور امام بنادیتاہےعلماء کے لئے ہر خشک و تر چیز، سمندر کی مچھلیاں،جاندار،خشکی کے درندے اور چوپائےاستغفار کرتے ہیں،٭علم جہالت کے مقابلے میں دِلوں کی زندگی ہے،٭علم تاریکیوں کے مقابلے میں آنکھوں کا نُور ہے،٭علم کے ذریعے انسان  اولیائے کرام کی منازل کو پالیتا ہے،٭علم ایسا نور ہے اگر کوئی کم ذہن بھی اس کو حاصل کرنے میں کوشش کرےتو وہ بھی کامیابی کی منازل کو طے کر لیتی ہے، چنانچہ

کوشش نےکامیاب کروادیا

       امام اعظم ابوحنیفہرَضِیَ اللہُ عَنْہُنےاپنےشاگرد امام ابو یوسفرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسےفرمایا:تم توبہت  کم ذہین (Unintelligent) تھےمگر تمہاری کوشش اوراستقامت نےتمہیں آگےبڑھایا،لہٰذا ہمیشہ سستی سےبچتےرہناکہ سستی ایک بہت بڑی آفت اورمنحوس چیزہے۔(راہ علم ،۵۳)