Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

(3)… حضرت فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :اس کے معنی یہ ہیں  کہ جو لوگ علم حاصل کرنے میں  کوشش کریں  گے ،ہم ضرور انہیں  عمل کی راہیں  دکھا دیں  گے۔

(4)… حضرت سہل بن عبد الله رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں :اس کے معنی یہ ہیں کہ جو سنت کو قائم کرنے میں  کوشش کریں  گے ہم انہیں  جنت کے راستے دکھادیں  گے۔(صراط الجنان، ۷/۴۰۹)

      پیاری پیاری ا سلامی بہنو!اس آیتِ کریمہ اور اس کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ جو اچھا کام کرے گی وہ اس کا پھل بھی اچھا ہی پائے گی ۔ اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کہ  ٭جو والدین (Parents) کی اطاعت وفرمانبرداری میں کوشش کرے گی تو دنیاوآخرت میں کامیابیاں اس کے قدم چومیں گی۔ ٭جو دوسروں کی خیر خواہی کی کوشش کرے گی آخرت کے مراحل اس کےلیے آسان ہوتے جائیں گے،  ٭جو صدقہ دینے میں کوشش کر تی  رہے گی اس کے مال میں برکت ہوتی رہے گی،٭جو گناہوں سےتوبہ میں  کوشش کرے گی اسے   اِخلاص کی دولت نصیب  ہوگی، ٭جوطلب ِعلم میں  کوشش کرے گی اسے میدانِ عمل  میں کامیابی نصیب  ہوگی اور٭جو سنتیں اپنانے اور سنتیں پھیلانے میں کوشش کرے گی تو جنت  جیسی نعمت  کا حصول اس کا مقدر بنے گا ۔ 

       اس میں شک نہیں کہ رضائے الٰہی کا حصول بنیادی مقصد ہے۔ رضائے الٰہی جیسی کامیابی نصیب ہو جائے تو دنیا بھی سنور جاتی ہے اور آخرت بھی جگمگا اٹھتی ہے۔ رضائے الٰہی  جیسی کامیابی  کیسےحاصل ہوسکتی ہے؟ اس کے لئےکیسی کوشش کرنا ضروری  ہے ،اس کے متعلق سنتی  ہیں ،

رضائےالٰہی کے لئے عبادت

یاد رکھئے!رضائےالٰہی جیسی کامیابی کےحصول  کے لئے عبادت الٰہی میں کوشش کرنی ضروری ہے کیونکہ