Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

ضرور کھلادیتا۔ امام شافعیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی شفقت بھری کوشش ہی کانتیجہ  تھاکہ آج دنیا امام ربیع بن سلیمانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کواپنےاستاذِگرامی  کی  نظرِکرم کی بدولت عظیم محدث اور بلندپایہ فقیہ کی  حیثیت سےجانتی ہے ۔(سیر اعلام  النبلاء،الطبقۃ الرابعۃ عشرۃ،الربیع بن سلیمان ، ۱۲/۵۸۹)

اصلاحِ امت اور امیر اہلِ سنّت:

پندرہویں  صدی ہجری  کی عظیم عِلمی و رُوحانی  شخصیت شیخِ طریقت، امیر اہلِ سنت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری  رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہان ہستیوں میں سے ایک  ہیں کہ جنہیں اللہ  پاک نے کئی کمالات عطاکئے جن میں سے  اصلاحِ  امت کے جذبے سے سرشاردل، چٹانوں سے زیادہ مضبوط حوصلہ، معاملہ فہمی کی حیرت انگیز صلاحیت،نیکی کی دعوت میں پیش آنے والے مسائل کو  حل کرنے (Solve)اورمشکلات کاسامنا کرنے کی ہمّت سرِ فہرست ہیں۔ آپ نے انسان کی شخصیت کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کے لئے عملی   كوشش فرمائی، جھوٹ، غیبت ، چغلی اور فحش گوئی  جیسے  کئی  ظاہری و باطنی امراض  سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھایا،ذاتی اِحتساب (Self-Accountability) کے لئے  اپنےگزشتہ اعمال پرغور کرنے  کا ذہن دیا  اور اس کے لئے”مدنی انعامات“کامضبوط نظام  متعارف(Introduce)کروایا۔آپدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی صحبت در اصل ” کردار سازی “ کا وہ کا رخانہ ہےکہ  جہاں انسان کے ظاہر و باطن کے زنگ کو دور کرکے محبتِ الہی اورعشق مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے  رنگ سے مزین کیا جا تا ہے،اخلاق  و کردار  کی  خوشبو  اس میں رچائی  جاتی ہے، حسنِ اعمال   کے  نگینوں سے آراستہ کرکے اُسے معاشرے کے لئے پُرکشش بنایا جاتا ہے  اوردینِ اسلام   کا  ایسا درد اور سوز اس کے دل و  دماغ میں  بسایا جاتا ہے  جو اسے ایک باکردار انسان، دینِ اسلام کا  متحرک مبلغ