Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کر تی ہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح،   کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ ج۱ صفحہ ۵۵حدیث: ۱۷۵)

سینہ  تری سُنَّت کا مدینہ بنے          آقا

جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

       پیاری پیاری ا سلامی بہنو! آیئے!شیخِ طریقت امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’101 مدنی پھول‘‘سےجوتے پہننے  کی سنتیں اورآداب سنتی  ہیں۔

جوتے پہننے  کی سنتیں اور آداب                                

       فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(1)جوتے بکثرت استعمال کروکہ آدمی جب تک جوتےپہنے ہوتا گویا وہ سُوارہوتاہے۔(یعنی کم تھکتا ہے)(مُسلِم ،ص۱۱۶۱ حدیث۲۰۹۶ )(2)جوتےپہننےسےپہلےجھاڑلیجئے تاکہ کیڑا  یاکنکروغیرہ ہوتونکل جائے(3) فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو دائیں(یعنی سیدھی) جانب سےا ِبتدا کرنی چاہیےاورجب اُتارےتوبائیں(یعنی الٹی)جانب سے اِبتدا کرنی چاہیےتاکہ دایاں(یعنی سیدھا) پاؤں پہننے میں اوّل اوراُتارنےمیں آخِری رہے۔(بُخاری،۴/۶۵، حدیث۵۸۵۵) (4) عورت زَنانہ جوتا استعمال کرے۔(5)کسی نےحضرتِ سیِّدتُناعائشہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہاسےکہاکہ ایک عورت (مردوں کی طرح) جوتے پہنتی ہےانھوں نےفرمایا:رَسولُ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمردانی عورَتوں پرلعنت فرمائی ہے۔(ابودَاود، ۴/۸۴، حديث:۴۰۹۹)صدرُ الشَّریعہ، بَدْرُالطَّریقہ حضرتِ علامہ  مو لانا مفتی محمدامجدعلی