Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

اور  معاشرے  کا خیرخواہ  بننےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معاشرتی  اصلاح کی جانب خصوصی توجہ فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےنیکی کی دعوت عام کرنے اور معاشرے کی اصلاح کے لئے خود مدنی قافلوں میں سفر کرکے اس کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا اور اس کارِ خیر کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے ایسے تربیت یافتہ مبلغین فراہم کئے جوغیر مسلموں کو ایمان کی دعوت دینے،فاسِقوں کو متقی بنانے، غافِلوں کو خوابِ غفلت سے جگانے، جہالت کے اندھیرے کا خاتمہ کرکے عِلم و مَعرِفَت  کا نورپھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلمانوں  کو یہ مدنی مقصد اپنانے کی ترغیب دلا رہے  ہیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔“آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے انتظامی معاملات کو اپنی ذات تک محدود نہ رکھا بلکہ مبلغین دعوتِ اسلامی میں سے چُن چُن کر ہیرے (Diamonds)جمع کئے اور  اسے مجلس شوریٰ کی لڑی میں پرویا اور دعوتِ اسلامی کا نظام مرکزی مجلسِ شوریٰ کے حوالے کردیا۔ معاشرے  کو جس جس  میدان میں اصلاح کی  ضرورت پیش آتی گئی دعوتِ اسلامی نے اس کے لئے شعبے قائم فرمائے اس سلسلے میں ٭اشاعت علم کے لئے جامعاتُ المدینہ اور دارُالمدینہ جیسی عصر حاضر سے ہم آہنگ  درس گاہیں،٭حفظِ قرآن میں مصروف مدرسۃ المدینہ،٭المدینۃ العلمیہ جیسا علمی  و تحقیقی  شعبہ،٭مکتبۃ المدینہ  جیسا  اہل سنت کا اشاعتی ادارہ ، ٭معاشرے کے مختلف طبقوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئےدلچسپ  اور معلوماتی مضامین پر مشتمل ماہنامہ فیضان ِ مدینہ کا اجراء اور٭لوگوں کے روز مرہ  پیش آنے والے مسائل  کے بروقت شرعی  حل  کے  لئے  دارُالافتاء کا قیام  سرفہرست ہے۔  جبکہ عالَمِ اسلام کا 100فیصد اسلامی  چینل”مدنی چینل “ تو ایک نئی تاریخ رقم کررہاہے۔ معاشرے میں دین ِ متین کی ترویج واشاعت ) (Propagation and Publication کے لئےامیر اہل سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خدمات  کا دائرہ کار 104سے زائد شعبہ جات پر  مشتمل ہے۔دعوت ِ