Book Name:Koshish Kamyabi Ki Kunji

ہوئےاس کی قبولیت کی دعائیں کرتے تھے، ہمیں بھی خوب خوباللہپاک کی  عبادت کرکے رضائےالٰہی  حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کیونکہ ہمیں تو پیدا ہی اللہپاک نےاپنی عبادت کےلئے کیاہےاس مقصد میں کامیابی کیلئے انسان کو اس دنیا میں بَہُت مُختصر سے وقت کیلئے بھیجا گیا ہے اور اس وَقفے میں اسے قبر و حشر کے طویل ترین معاملات کیلئے تیاری کرنی ہے، لہٰذا سمجھدار انسان وہی ہے جواس مختصرسے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے قبروحشر کی تیاری میں مشغول ہوجائے اور لمحہ بھر بھی اپنا قیمتی وقت فضول کاموں میں برباد نہ کرے ، کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کہ آئندہ لمحے وہ زندہ بھی ہو یا موت اسے ہمیشہ کیلئے گہری نیندسلادے۔ مؤمنوں پر کرم فرمانے والے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان عالیشان ہے :’’اِغْتَنِمْ خَمْساً قَبْلَ خَمْسٍ‘‘پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو! (1)شَبَابَکَ قَبْلَ ہَرَمِکَ، جوانی کو بڑھاپے سے پہلے۔(2)وَصِحَّتَکَ قَبْلَ سَقَمِکَ، صِحَّت کو بیماری سے پہلے۔(3)وَغِنَاکَ قَبْلَ فَقْرِکَ، مالداری کوتنگدستی سے پہلے۔(4)وَفَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِک، فُرصت کومَشغُولیَّت سے پہلے۔ (5)وَحَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ اور زِندگی کوموت سے پہلے۔ (مُسْتدْرک، ج۵ ص۴۳۵ حدیث ۷۹۱۶ )

       اے کاش! ہم اپنےمقصد حیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ایک سانس کی قدر کرتے  ہوئے  کوئی سانس بے فائدہ نہ گزاریں اور کل بروزِ قیامت زندگی کا خزانہ (Treasure)نیکیوں سے خالی پاکر اشکِ ندامت نہ بہانے پڑ جائیں ! اے کاش!زندگی کی گھڑیاں  عبادتِ الٰہی اور مفید کاموں ہی میں گزریں ۔

عبادت میں گزرے مِری زِندگانی                                کرم ہو کرم یا خدا یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش ص 105)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد