Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

کے ساتھ اچھاسُلُوک کرنے کا حکم دیاہے اور خُصوصاً ان کے بُڑھاپے میں زیادہ خدمت کی تاکید فرمائی ہے ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے معاشرے میں عموماًماں کو توپھر بھی کچھ نہ کچھ اہمیت دی  جاتی ہے مگربدقسمتی سے”باپ“کو بالكل نظرانداز كرديا جاتا ہے۔حالانکہ باپ ہی کے سبب’’ماں‘‘ کی نعمت ملتی ہے،پورے گھر کا معاشی بوجھ یہ اپنے کندھوں پر اُٹھا تاہے ،ننّھے سے بچے کو اُنگلی پکڑ کر چلنا سکھاتا اورپھر معاشرے میں سر اُٹھا کر چلنے کے طریقے سکھاتا  ہے۔اگرماں کے قدموں کے نیچے جنّت ہے تو باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے،باپ کی رِضا میں اللہ پاک کی رضاہے۔آئیے! باپ کی اہمیت وفضیلت پر مُشْتَمِل تین(3)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے :

.1 ارشاد فرمایا:والد کی رِضا میںاللہ پاک کی رِضاہے اور والد کی ناراضی میں اللہ پاک کی ناراضی ہے۔(ترمذی ،کتا ب البروالصلة، باب ماجاء من الفضل،،،الخ ،۳/ ۳۶۰،حديث: ۱۹۰۷)

.2 ارشاد فرمایا:والد کی فرمانبرداریاللہ پاک کی فرمانبرداری ہے اور والد کی نافرمانی اللہ پاک  کی نافرمانی ہے۔(معجم اوسط،۱/۶۱۴،حدیث: ۲۲۵۵)

.3 ارشاد فرمایا:والد جَنَّت کے دروازوں میں سے درمیانی دروازہ ہے،چاہے تو اسے ضائع کردو اور چاہے تو اس کی حفاظت کرو۔(ترمذی ،کتاب البروالصلة،باب ماجاء من الفضل فی رضاالوالدین،۳ / ۳۵۹،حدیث:۱۹۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!جو اپنے بڑوں بالخصوص والدین کو ناراض کرتا ہے،ان کا دل دُکھاتاہے، ان کی عزّت نہیں کرتااور ان کے ساتھ بُرا سُلوک کرتاہے  تو ایسا شخص سخت گناہ گار اور