Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

ہونے والے  شخص کی  مدنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

فیشن کا دلدادہ سُدھر گیا

       لَیَّہ شہر(صوبہ پنجاب، پاکستان) کے مقیم ایک  اسلامی بھائی سنّتوں سے دور فیشن کے نشے میں گم تھے، نئے فیشن والے لباس پہننا، فضولیات میں اپنے قیمتی لمحات ضائع کرنا ان کا معمول تھا ۔  ذِکْرِ الٰہی سے بالکل غافل ہوچکے تھے،نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا  ذہن کچھ یوں بنا کہ ایک بارانہیں’’مَدَنی مذاکرہ‘‘سُننے کی سعادت مل گئی، اس کی بَرَکت سے  ان کی زندگی کا رُخ ہی بدل گیا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آسان اندازمیں بیان کی جانے والی ڈھیروں ڈھیر معلومات کا ’’اَنمول خزانہ‘‘لُوٹنے کا سنہری موقع ملا، خوفِ خدا اور عشقِ مُصْطَفٰے کی کرنوں سے ان کا دل روشن ہو گیا،پچھلی زندگی پرشرمندگی ہونے لگی،لہٰذا انہوں نے بقیہ زندگی کو  غنیمت جانتے ہوئے فیشن (Fashion)کی نحوست سے جان چھڑائی،سنّتوں پر عمل کرنے اور نمازوں کی پابندی کا پختہ ارادہ کرلیا،سر پر سبز سبز عمامہ شریف سجالیا، داڑھی شریف سے چہرہ پُرنور کرلیا اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ جبکہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانےکیلئے ہر ماہ 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنا اِن کا مَعمُول بن گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مَدَنی مُذاکرہ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آپ نے سنا کہ مَدَنی مذاکرہ سُننے سے کیسی کیسی برکتیں ملتی ہیں،لہٰذا سُستی بھگائیے اور اپنے کام کاج سے وقت نکال کر پابندی کیساتھ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ سُننے کی عادت