Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

اور اپنے علاقے میں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں کی دھومیں مچادیجئے۔ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کاممدنی مذاکرہ“بھی ہے۔

٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی مذاکرے“دیکھتے،سُنتے رہنے کی بَرَکت سے شَرعی مُعامَلَات میں اِحتیاط  کرنے کا ذِہْن نصیب ہوتا ہے،٭مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی صُحبت مُیَسَّر آتی ہے،٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے عمل کا جَذبہ بڑھتا ہے،٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے گناہوں سے نفرت پیدا ہوتی ہے،٭ مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہوتی ہے،٭ مَدَنی  مذاکرے کی بَرَکت سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک”دعوتِ اسلامی“کے مدنی کاموں کے بارے میں  معلومات ملتی ہیں،٭مَدَنی  مذاکرہ عِلْمِ دِین کی ترقّی کا باعث ہے،٭مَدَنی  مذاکرہ،امیرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زندگی کے سینکڑوں  بلکہ ہزاروں تجربات سے مَدَنی تربیت حاصِل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،٭مَدَنی  مذاکرے میں دِینی معلومات ملنے کے ساتھ ساتھ اَخلاقی تربیت بھی ہوتی ہے،٭مدنی مذاکرے کی بَرَکت سے امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے کئے گئے مُختلف سُوالات کے دِلچسپ جوابات کی صُورت میں  عِلْمِ دِیْن حاصل ہوتا ہے اور علمِ دِین کی فضیلت کے بھی کیا کہنے کہ

ایک ہزار نوافل سے افضل

       حضرت سَیِّدُنا ابُو ذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:حضور پُر نور،شافعِ یومُ النشور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:اے ابو ذر!تمہارا اس حال میں صُبح کرنا کہ تم نے اللہکریم  کی کتاب سے ایک آیت سیکھی ہو،یہ تمہارےلئے سو(100)رکعتیں نفل پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا اس حال میں صبح کرنا کہ تم نےعِلْم کا ایک باب سیکھا ہو،جس پرعمل کیا گیا ہو یا نہ کیا گیا ہو،تو یہ تمہارے لئے  ہزار(1000)رکعت نوافل