Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

سَلام  کرنے کے  مَدَنی پُھول

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت،بانیِ  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی  چند سنتیں اور آداب سنتے ہیں:٭مسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو، ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو  وَہاں موجود مسلمانوں کو سَلام کرنا ثَواب کا کام ہے۔٭سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔٭سَلام میں پہل کرنے والا اللہ پاک کامُقرَّبہے۔

( اعلان )

سلام کرنےکی بقیہ سنتیں و آداب   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان سنتوں اور آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ