Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت )٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے10نیکیاں ملتی ہیں۔ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گے تو 20 نِیکیاں ہوجائیں گی اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گے تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔٭سَلام کا جواب فَوراًاوراِتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ سَلام کرنے والا سُن لے۔٭ سَلام اورجَوابِسلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں کہتا ہوں آپ سُن کر دوہرائیے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ،اَب پہلےمیں جواب سُناتا ہوں پھرآپ اِس کو دوہرائیے: وَعَلَیکُمُ السَّلام

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭نیاچاند دیکھتے وقت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق  ” نیاچاند دیکھتےوَقْت کی دعا “یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اَللّٰهُمَّ اَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْيُمْنِ وَالْاِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالاِسْلَامِ،رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ

(تر مذی، کتاب الدعوات،باب مایقول عند رؤیۃ الہلال، ۵/ ۲۸۱ ،رقم:۳۴۶۲)

ترجمہ:یاالٰہی!اس چاند کو ہم پر بَرَکت کے ساتھ اور ایمان و سلامتی اور اسلام(اے پہلی رات کے چاند)میرا اور تیرا ربّ اللہ پاک ہے۔(خزینہ رحمت،ص۶۶)