Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

ہیں  ،جہاں چھوٹوں  کو حکم دیا کہ اپنے بڑوں کا ادب کریں، وہیں بڑوں کو بھی حکم دیا کہ وہ بھی  چھوٹوں سے  شَفْقَت ومَحَبَّت  کا برتاؤ کریں ۔آئیے!اس ضمن میں دو (2)فرامینِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے:

.1 ارشاد فرمایا:لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیُوَقِّرْ کَبِیْرَنَا وَیَعْرِفْ لَنَا حَقَّنَایعنی جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ، ہمارے بڑوں کی عزّت نہ کرے اور مُسلمان کاحق نہ جانے، وہ ہم سے نہیں۔(معجم کبیر،۱۱/۳۵۵، حدیث:۱۲۲۷۶)

.2 ارشادفرمایا:بڑوں کی عزّت کرو ،چھوٹوں پر رحم کرومیں اور تم قیامت میں یُوں آئیں گے۔آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی انگلیوں کو ایک ساتھ مِلایا۔(المطالب العالیہ،کتاب الرقاق،باب الوصایا النافعۃ، ۷/۵۷۰     ،حدیث:۳۱۴۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی مذاکرہ  “

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!بڑوں کی عزت کرنا اور چھوٹوں پر شفقت و رحم کرنا رحمتِ کونین،نانائے حسنین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بہت زیادہ پسند ہے،لہٰذا ہمیں  چاہئے کہ  ہم بڑوں کی عزت اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کی عادت بنائیں اور ایسے ماحول سے وابستہ ہوجائیں جہاں پر بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کا ذہن دیا جاتا ہو۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں مقدس ہستیوں،بزرگوں اور بڑوں کا ادب و احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کا خوب خوب ذہن بھی دیا جاتا  ہے،لہٰذا دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجائیے