Book Name:Achy Amaal Ki Barkten

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہپاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(۔۔۔ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات۔۔۔)16جُمادَی الاُولیٰ 1440ھ  24جنوری 2019

فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا، فیضانِ مدنی مذاکرہ جاری رہے گا

فیضانِ  مدنی مذاکرہ جاری رہے گا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج جمعرات ہے،آنے والے ہفتےرات 09:30 بجے مدنی چینل پربراہِ راست(Live) ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا۔شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسوالات کے جوابات عنایت فرمائیں گے، اِنْ شَآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔ ’’تمام عاشقانِ رسول اپنے ڈویژن وعلاقے اور شخصیات کے گھروں میں ہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے میں خود بھی اوّل تاآخر شرکت کی سعادت حاصل کریں اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی دعوت دے کر،ترغیب دِلا کر ساتھ لانے کی کوشش فرمائیں‘‘۔

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے ہفتہ وار رِسالہ پڑھنے کی ترغیب

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل! ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنت  کسی ایک مدنی  رِسالے کے مطالعے کی ترغیب بھی اِرشادفرماتے


 

 



[1]     تاریخ ابنِ عساکر،۱۹/۱۵۵،حدیث:۴۴۱۵